عمران خان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

September 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب میں رات کو مکہ مکرمہ میں قیام کیااور عمرہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھول دیا گیا۔

عمران خان نے وفد کے ساتھ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیےاور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سر زمین پر جوتے اتار کر قدم رکھا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، نماز مغرب اور نوافل ادا کئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پیر کی شام جدہ پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے شہزادہ فیصل بن سلمان سے ملاقات کی، جس کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔