میاں چنوں: نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر

September 19, 2018

میاں چنوں میں نیشنل ہائی وے پر محسن وال کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر کے باعث آئل ٹینکر میں سوراخ ہوگیا جس کے نتیجے میں تیل رسنا شروع ہوگیااور ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا۔

ٹینکر میں 20ہزار لیٹر موبیل آئل موجود ہے، اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے کارروائی کر کے متاثرہ جگہ ٹریفک کے لیے بند کر کے امدادی کارروائی شروع کر دی۔

سول ڈیفنس کے عملے نے کیمیکل کی مدد سے سڑک کو دھو کر اس کا کچھ حصہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا۔