عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے ، لارڈ نذیر

September 19, 2018

برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے ،ثابت ہوگیا کہ عدلیہ آزاد ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ’ر‘ صفدر کی رہائی کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کاکہنا تھا کہ فیصلے کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، ضمنی الیکشن پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ انصاف جیت گیا ہے اس کے بعد سپریم کورٹ کا بھی جو فیصلہ ہو عوام کو تسلی ہونی چاہیے،فیصلے کا حکومت پر بھی دبائو ہوسکتا ہےجس کا عالمی سطح پر اچھا اثر ہوگا۔

لارڈ نذیر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم کی تقاریر شہبا شریف کی نسبت عوام کو زیادہ متوجہ کرتی ہیںجبکہ عمران خان کو دبئی میں میچ دیکھنے کے بجائے واپس گھر( پاکستان) آنا چاہیے۔