کاچھو : فریدآباد شہر میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع

September 20, 2018

میہڑ(نامہ نگار ) کاچھو کے فریدآباد شہر میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف سیکڑوں شہریوں نے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے ، فرید آباد میں سیکڑوں شہریوں اور سول سوسائٹی کی طرف سےآٹھویں دن بھی احتجاجی تحریک جاری رہی۔ اس سلسلے میں شہریوں نے فرید آباد میں رہنما سرمد بروہی ، علی عباس بروہی ، عبدالقادر بگھیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر مین بس اسٹاپ پر 2 گھنٹے تک دہرنا دیااور ٹائر بھی جلائے گئے جبکہ مظاہرین نے ایک کلومیٹر پیدل مارچ بھی کیا۔انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ شہر 50 ہزار آبادی پر مشتمل ہے شہر کے 2 ٹرانسفامرز ایک ماہ سے خراب ہیں۔ بار بار شکایات کے باوجود سیپکو انتظامیہ ٹرانسفارمرر درست نہیں کر رہے جس کی وجہ سے شہری عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں۔رات کے اندھیرے میں چوریاں ہو رہی ہیں جبکہ منتخب نمائندے غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیپکو ٹرانسفارمرر درست کرنے کے لئے لاکھوں روپے مانگ رہے ہیں ہم شہری کہاں سے پیسے لائیں۔ انہوں نے مطالبا کیہ کہ فرید آباد میں ٹرانسفارمرر درست کرکے بجلی فراہم کی جائےبصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔