ڈگری: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں ،بھائی اور بھابھی زخمی

September 20, 2018

ڈگری(نامہ نگار) میرواہ گورچانی کے قریب گوٹھ ملک نظام الدین میں شبیر راجپوت، محمد بشیر، انوری، گلشن بنت شبیر راجپوت نے بوڑھی ماں صاحبی، چھوٹے بھائی صدیق راجپوت اور بھابھی مافیہ زوجہ صدیق راجپوت کو جائیداد میں حصہ مانگنے پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر لہولہان کر دیا جنہیں گاؤں والوں نے دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی میں منتقل کیا۔ صدیق راجپوت نے اپنے بھائی اور اس کے اہل خانہ پر مقدمہ درج کرادیا۔ میرواہ پولیس نےمقدمہ درج کر کے شبیر راجپوت کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل زخمی صدیق راجپوت، مافیہ اور دیگر اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں قانونی تحفظ حاصل کرنے کے لئے ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی مگر پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی کے اہکار انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا، متاثرہ افراد نے چیف جسٹس پاکستان، آئی جی سندھ، ایس اہس پی میرپورخاص سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔