انگلش کائونٹی: محمد عباس کی میچ میں 10 وکٹیں

September 20, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لئے 8 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد عباس نے انگلش کائونٹی میں ڈرہم کے خلاف تباہی مچادی،انہوں نے میچ وننگ بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 2 مرتبہ قلیل اسکور پر ڈھیر کرکے میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ ڈرہم کائونٹی 2 سیشن میں ان کی گھومتی گیندوں کے باعث 2 مرتبہ آئوٹ ہوگئی، لیسٹر شائر نے پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر 316 رنزبنائے تھے، جواب میں ڈرہم ٹیم پہلی اننگز میں 61 اور دوسری باری میں 66 پر ہتھیار پھینک گئی،یوں لیسٹر شائر نے یہ میچ اننگز اور 194 رنز سے جیت لیا،محمد عباس نے 23 رنز اور 29 رنز کے عوض 5،5 کھلاڑی آئوٹ کئے۔