ایک لاکھ 33 ہزار 830 حجاج وطن پہنچ گئے، ترجمان وزارت مذہبی امور

September 20, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں سےمجموعی طور پر 1لاکھ 33 ہزار830حجاج واپس وطن پہنچ گئے ہیں، حج فلائٹ آپریشن 25ستمبر تک مکمل کر لیاجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کے بعد فلائٹ آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ جدہ اور مدینہ منورہ سے پروازوں کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طورپر ایک لاکھ 33ہزار 830 حاجیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔