برطانیہ، مسجد کے باہر گاڑی سے حملہ، 3نمازی زخمی

September 20, 2018

لندن (جنگ نیوز) برطانوی پولیس کے مطابق دارالحکومت لندن کے شمال مغربی حصے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک مسجد کے باہر کار کی ٹکر سے 3نمازی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے البتہ کہہ دیا ہے کہ اس معاملے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیںتاہم برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت آمیز تھااور اس حملے کو اسلاموفوبیا سے جوڑا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی پر سوار افراد نے ایسے جملے کسے، جو اسلام کے خلاف، توہین آمیز اور نفرت پر مبنی تھے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔