عمران خان کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پہلا امتحان ہے،طاہرالقادری

September 20, 2018

لاہور (مانیٹرنگ سیل) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان کیلئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پہلا امتحان ہے، نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا کی معطلی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ ہمارے ساتھ عمران خان نے گزشتہ 4 برسوں میں شہدا کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کی اور پولیس افسران کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا تاہم اب پی ٹی آئی حکومت کے لیے اب پہلا امتحان ہے کہ وہ ان 116 پولیس افسران جو انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہیں جنہوں نے ہمارے گواہوں کو مارا پیٹا اور دھمکیاں بھی دیں ۔