علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کاعرس آج شروع ہوگا

September 20, 2018

لاہور (نمائندہ جنگ)علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 975ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب آج ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس تقریب کا افتتاح کریں گے اس موقع پر سیکرٹری ناظم اعلیٰ اوقاف پنجاب ذوالفقار احمد گھمن، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے علاوہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب مذہبیہ کمیٹی کے ارکان اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔