سیوریج مسائل،واسا آپر یشنل عملے کی چھٹیاں منسوخ

September 20, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا مشتاق احمد خان نے محر م الحرام کی تعطیلات کے دوران فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے تمام آپر یشنل اور منٹ ینینس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت( 9)اور(10)محرم الحرام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر متعلقہ سیوریج افسران اپنے سٹاف اور مشینری کے ہمراہ موجود رہیں گے تاکہ جلوس روٹس پر واسا سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کو فوری طور پر دور کیا جاسکے جبکہ عاشورہ محرم کے دوران واسا کا مرکزی کمپلینٹ سنٹر بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا شہری کمپلینٹ سنٹر کے رابطہ نمبر 1334پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں منیجنگ ڈائر یکٹر واسا نے تمام افسران کو تبنیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محرم تعطیلات کے دوران ہائی الرٹ رہیں اور لائسنسداران سے مکمل رابطہ رکھیں اور کسی بھی شکایت ، غفلت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے سورج کنڈ روڈ رنگیل پور میں کرائون فیلئیر کے باعث پیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سامنے آنے والے سیوریج مسائل پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سیوریج سائوتھ ڈویژن عرفان علی کو عارضی ریلیف کے لئے حکم دیدیاہے۔