محرم سکیورٹی پلان جاری، مشکوک افراد پر نظر رکھیں: ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس

September 20, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ نے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کیلئے سکیورٹی پلان جاری کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سر انجام دیں اور عوام الناس کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہاکہ دورانِ پٹرولنگ شاہراہوں پر مسافروں کی ہر ممکن مدد کریں اور بیٹ ایریا میں شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، ذرا سی بھی غفلت کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، بیٹ ایریا میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔