بلوچستان کے طالبعلم کا اعزاز

September 20, 2018

کوئٹہ(پ ر) سینٹر (ر) و سابق ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی کے صاحبزادے عبداللہ کنرانی او لیول سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے بیکن ہائوس سسٹم کراچی ڈیفنس کیمپس سکول کےہیڈ بوائے کا انتخاب چار امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد دوتہائی اکثریت سے جیت لیا ہے بلوچستان کے کسی طالب علم کا یہ پہلا اعزاز ہے اسکول کی انتظامیہ سمیت طلبہ نے انکی کامیابی پر اسکول کے اسمبلی میں مبارکباد دی ہے۔