نوازشریف کی رہائی کی خوشی میں ریلی

September 20, 2018

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف ،مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت پررہائی کی خوشی میں امیدو اراین اے 60 سجادخان اوررہنماء مسلم لیگ ن اسامہ تنویرنے اپنے الیکشن آفس سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی۔ ا س موقع پرسجادخان نے شہریوں میں کئی من مٹھائی تقسیم کرنے کے علاوہ سینکڑوں پرندے بھی آزادکئے۔ اس موقع پرسجادخان اوراسامہ تنویرخان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت پررہائی حق اور سچ کی فتح ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلہ سے انصاف کابول بالاہواہے اورحقداروں کوحق ملاہے ۔