تین افراد اغواء،زیادتی پرمقدمہ

September 20, 2018

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی ایٹتھری سے نوجوان کو اغوا ء کر لیا گیا۔ اسد اصغر نے رپور ٹ درج کرائی کے نامعلوم افراد اس کے بھائی شیخفیصل اصغر کو اغوا ء کر کے لے گئے ۔ تھانہ کھنہ کے علاقے گارڈن ٹائون سے شرجیل انجم کی بھابی (ک) کو اغوا کر لیا گیا ۔تھانہ انڈسٹریل ایرا یا کے علاقے آئی نائن ون میںعرفان رشید کی رپورٹ پر زاہد دائود کیخلاف مسجد میں زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنانے کے الزام میں رمضان میں ہونیوالے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس کے دو بیٹوں سےزیادتی کی کوشش کی۔ اعتکاف میں بیٹھے لڑکوں سےزیادتی کر کے ویڈیو بنائی مسجد کی بے حرمتی کی اور دھمکیاں دیں ، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن مرکز میںنوکری کا جھانسہ دے کر ایک دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا گیا (ش) نے رپورٹدرج کرائی کے فہیم نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے بلایا اور محسن کی ایما پر اس سے زبر دستی زیادتی کی اور فون پر دھمکیاں دیں ۔ دریں اثناء تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے شادی شدہ خاتون کواغواکرلیاگیا پولیس کو شعیب اختر نے بتایا کہ میں اپنے بھینسوں کے باڑے سے شام کو واپس آیا تو میری بیوی گھرمیں نہ تھی مالک مکان سے پتہ کرنے پر اس نے بتایا کہ شام کو عادل ، توقیر ، بشیر ، عامر ، تنزیلہ ، نیلم جن کے ساتھ 2 نامعلوم افراد گاڑی میں بیٹھے تھے سائل کی بیوی کو اغواء کر کے لے گئے ۔