’’پیرس ہلٹن‘‘ فیشن اور پرفیومز کی بے تاج ملکہ

September 23, 2018

معصوم شکل والی پیرس ہلٹن ایک کامیاب بزنس وومن، ٹیلی ویژن شخصیت، گلوکارہ اور اداکارہ ہے۔ بحیثیت اداکارہ پیرس ہلٹن کی فلمیں چلیں نہ چلیں،لیکن اس کا دماغ بزنس کے حوالےسے خوب چلتا ہے، اسی لیے پیرس ہلٹن کی دھوم صرف پیرس میںہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ پیرس جب اپنا نیا پرفیوم لانچ کرتی ہےتو نت نئی تھیم کے ساتھ آتی ہے۔ جب وہ اپنا دسواں پرفیوم لانچ کر رہی تھی تو اس نے پرپل رنگ کی شیشے کی بوتل میں بند اپنے نئے پرفیوم کے لانچ کیلئے ماضی کی ادکارہ مارلن منرو کا روپ دھارا اور تصاویر کھنچوائیں۔ پیرس کا کہنا تھا کہ ان کا یہ پرفیوم مارلن منرو کیلئے بطور خراج عقیدت پیش کیا گیاہے۔

مختصر زندگی نامہ

پیرس17فروری1981ء کو نیویارک میںایک سابقہ اداکارہ کیتھی ہلٹن اور بزنس مین رچرڈ ہاور رِل ہلٹن کے گھرپید اہوئی۔ دراصل پیرس مشہور ہوٹل چین کے بانی کونارڈ ہلٹن کی پوتی ہے، جو بیورلی ہلز ، کیلی فورنیا میںپلی بڑھی۔ ٹین ایج میںہی پیرس نے نیویارک میںٹرمپ ماڈل مینجمنٹ میںشامل ہو کر ماڈلنگ شروع کردی تھی۔ 2003ء میںاس کی ٹیلیویژن سیریز ’’ د اسمپل لائف ‘‘ کے آغاز سے قبل اس کا متنازعہ ویڈیو سامنے آگیا، جس نے اسے ذہنی طورپر مفلوج کردیا۔ اس کے بعدپیر س نے اپنی کتاب"Confessions of an Heiress" شائع کی، جو نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر کتاب ٹھہری۔ 2005ء میںاس نے ہارر فلم "ہائو س آف ویکس ‘‘ میں معاون کردار بھی اداکیا۔

اسی سال پیرس نے وارنر برادر ز ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ کرکے اپنا ڈیبیو البم ــ’’ Stars are blind‘‘ ریلیز کیا ۔ جس کا ایک گانا بل بورڈ ہاٹ 100میں 18ویں نمبرپر پہنچ گیا او ر جب 2006ء میںیہ عالمی سطح پر ریلیز ہوا تو اسکاٹ لینڈ میںسرفہرست رہا۔ دوسر ا البم پیرس نے اپنے نام پر رکھا، جس کی6لاکھ سے زائد کاپیاںفروخت ہوئیں۔

فیشن اور فریگرینس

پیرس چونکہ ایک امیر کبیر گھرانے سے تعلق رکھتی اور لائف اسٹائل میں یکتا تھی، اسی لیے اس نے پرفیومز اورفیشن کی دنیا سر کرنے کی ٹھانی۔ اس کے متعارف کروائے گئے پرفیومز اسے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا مالک بنا چکے ہیں۔دنیا بھر میں اس کے تین پیرس ہلٹن اپارٹمنٹ کمپلیکس اور44پیرس ہلٹن اسٹور ز ہیں۔ جہاں سےصرف پرفیومز ہی نہیں بلکہ ہینڈ بیگز، گھڑیاں اور جوتے خریدنا بھی لوگ اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ ان مصنوعات کی فروخت سے ہر سال پیرس ایک کروڑ ڈالر کماتی ہےتاہم اتنی آمدنی کے باوجود وہ مشہور اداکارہ الزبیتھ ٹیلر سے آگے نہیںنکل سکی ہے۔

کرس زیلکا سے منگنی

کچھ عرصے پہلے اداکار کرس زیلکا نے پیرس کو لگ بھگ2ملین ڈالر مالیت کی انگوٹھی پہنائی۔ منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے لائیک کیا اور اداکارہ کو مبارکباد بھی دی۔ بیس قیراط ہیرے سے مزین خوبصورت انگوٹھی، جواداکار کرس زیلکا سے منگنی پر پیرس ہلٹن کے ہاتھ کی زینت بنی۔ میامی میں نائٹ کلب پارٹی میں رقص کے دوران انگوٹھی ان کی انگلی سے پھسل کر کہیں دور جاگری۔ پیرس کی تو سِٹی ہی گم ہوگئی تھی۔

پیرس نےایک مرتبہ کرس زیلکا کو بتایا تھا کہ اسے اپنی والدہ کی ایک انگوٹھی بہت پسند ہے، جس میں آنسو کی شکل کا ہیرا جَڑا ہوا ہے۔ کرس نے معروف جیولری ڈیزائنر مائیکل گرین سے ایک ایسی انگوٹھی تیار کروائی، جس کے درمیان میں بیس قیراط کا آنسو کی شکل کا ہیرا پلاٹینم جڑا ہوا تھا اور اردگرد چھوٹے چھوٹے ہیرے تقریباً دو قیراط وزن کے لگے ہوئے تھے۔ جب ہلٹن نے پہلی بار اس انگوٹھی کو دیکھا تو خوشی کے مارے کپکپانے لگی تھیں مگر جب وہ گم ہوئی تو خوف کے مارے کپکپا رہی تھی۔ انگوٹھی انگلی میں واپس آئی تو پیرس فرطِ جذبات سے رو پڑی کیونکہ اسے لگا تھا کہ اب وہ انگوٹھی دوبارہ کبھی نہیں دیکھ پائے گی لیکن کرشمہ ہوگیا، اور اس کے منگیتر نے وہ انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔

دنیا، پیرس کے مطابق

2011ء میں پیرس کی شخصیت کے گردگھومتی ایک سیریز "The world according to Paris" کے نام سے آن ایئر ہوئی تھی ، جس میں اس کی زندگی کے نشیب و فراز، محبتوںمیںناکامیاں اور کامیابیاں، شادیاں، بچے، علیحدگی اور بہت سے حالات واقعات کو اسکرین پر دکھایا گیا۔ اس شو میں ہالی ووڈ گلیمر، ریڈ کارپٹس، فوٹو شوٹس اور پرتعیش پارٹیز سے ہٹ کر ہمیں پیرس ایک ایسی عورت نظر آتی ہے جو مضبو ط ہے اور اپنی زندگی اپنے طور پر جینے میں عزم محسوس کرتی ہے۔ اس شوسے پیرس کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ سازی کے بارے میںپتہ چلتا ہے، جس نے اسے ایک کامیاب فیشن اور اسٹائل ایمپائر کھڑا کرنے میں مدد کی ۔