مودی کے اثاثے 2 کروڑ، تفصیلات سامنےآگئیں

September 20, 2018

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ 2018 تک ظاہر کئے گئے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ سے زائد ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کے پاس 48 ہزار 944 روپے نقدی ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک بیلینس کی صور ت میں جمع ہے۔

اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 3 ہزار 500 اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت اس وقت ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جبکہ ان کے نام پر کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہے۔