امہ اور حکمران مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کریں،مولانا ذکی باقری

September 21, 2018

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے کہا کہ مسلم امہ اور حکمران مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کریں اور کوشش کی جائے کہ احکام خدا وندی اور سیرت و کردار اہلبیت کی پیروی ہو حسینی فکر وفلسفہ واضح ہو اور شہدائے کربلاء کا پیغام زندہ رہے اسی میں خدا اور اسکا رسولؐ ہم سے راضی ہوسکتا ہے اور اسلام میں ہمارے تمام تر مسائل کا حل موجود ہے اور اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز بھی پوشیدہ ہے لہٰذا ملت اسلامیہ اور ہمارے حکمران اسلامی تعلیمات کے فروغ فلسفہ حسینی کا پرچار اور اتحاد امت کیلئے عملی جدوجہد کریں تاکہ مسلمان فرقوں میں تقسیم ہونے کی بجائے یکجا ہوں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جاسکے کیونکہ امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء نے کربلاء کے میدان میں اسی پیغام کو ہم تک پہنچایا کہ اسلام کی بقاء اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر خدمت کیلے ہر وقت کوشاں رہنا ہے۔