نوازشریف، مریم نواز اورصفدر کی رہائی جمہوریت کی کامیابی ہے، اکبر گجر

September 21, 2018

کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نو تشکیل کردہ ایڈوئزری کمیٹی کے رکن علی اکبر گجر نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی رہائی کو عوام اور جمہوریت کی کامیابیوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعدمیاں نواز شریف کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابقہ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کی رہائی کی خوشی میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت علی اکبر گجر اور جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود نے کی، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور رہنمائوں کی ریلی شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں کارکنوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔