عالمی بائولنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کی کل تھائی لینڈ روانگی

September 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی8 رکنی بائولنگ ٹیم عالمی با ئولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ہفتے کو کراچی سے تھائی لینڈ رووانہ ہوگی۔ پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ چیمپئن شپ 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور ایونٹ میں دنیا بھر بائولرز حصہ لیں گے ،8 رکنی قو می ٹیم میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کررہی ہے۔ چیمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔