پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جائے،ایم ڈی

September 21, 2018

لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے صدر دفتر، لاہور میں مینجنگ ڈائریکٹرطارق محمود کی صدارت میں پروگرام ڈائریکٹرز کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں پیف دفاتر میں آنے والے پار ٹنر سکول مالکان کے مسائل کو حل کرنے اور دفتری معاملات میں شفافیت اور دیانت داری سے پیش آنے کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ایم ڈی پیف نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سائلین بالخصوص عورتوں کے مسائل اور شکایات کا جلد از جلد ازالہ کریں اور اس دوران انہیں بیٹھنے کا آرام دہ فرنیچر ، پینے کا پانی اور صاف ٹائلٹ کی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔