بلاول بھٹو کی طرف سے سینئر صحافی سعید اظہر کو ہسپتال میں گلدستہ پیش کیاگیا

September 21, 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سنیئر صحافی محمد سعید اظہر کو پھولوں کا گلدستہ بھیجا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ فیڈرل کونسل کے رکن چودھری منور انجم نے سروسز ہسپتال کا دورہ کر کے بلاول بھٹو کی جانب سے سعید اظہر کی عیادت اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔ سعید اظہر آفیسر بلاک سروسز ہسپتال میں دو ماہ سے زیر علاج ہیں۔