کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے،جمعیت نظریاتی

September 21, 2018

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور کوئٹہ کے نواحی علاقوں پشتون درہ افغان روڈ‘ حاجی غیبی روڈ اور ڈینہ روڈ‘ خروٹ آباد مشرقی بائی پاس جناح ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں ڈاکو راج ہے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روک تھام میں ناکام اور بے بس ہیں دن دیہاڑے سے بھی لوگوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل‘ موبائل اور نقدی چھینے جارہے ہیں نوٹس لینے والا کوئی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے بتایا کہ گوالمنڈی تھانہ کی تعمیر کی وجہ سے علاقے میں پولیس کا کوئی گشت نہیں جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام نواحی علاقوں میں ڈاکو راج قائم اور موٹر سائیکلیں موبائل فون اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اب تک متعدد افراد ڈاکوئوں سے مزاحمت پر لقمہ اجل بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی پولیس اسٹیشن کی تعمیر کی وجہ سے گوالمنڈی تھانہ کے عملے کی انڈسٹریل تھانہ منتقلی کے بعد علاقہ میں پولیس کا گشت بھی ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھیرتے ہیں انہوں نے آئی جی ڈی آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔