ایشیا کپ سپر فور :بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

September 21, 2018

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی میں ہورہے میچ میں روہیت شرما اور مشرفی مرتضی ٹاس کے لئے میدان میں اترے،بھارت کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کی طرف سے لیٹن داس اور ناظم الحسین نے اننگز اوپن کی،دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، مشفق الرحیم،محمد متھون،محمود اللہ،مصدق حسین،مہدی حسن،مشرفی مرتضی، روبیل حسین اورمستفیض الرحمٰن فائنل الیون میں شامل ہیں۔

بھارت کی طرف سےکپتان روہیت شرما،شیکھردھون ،امبتی رائیدو، دنیش کارتک،ایم ایس دھونی،کیدار جادیو، رویندرا جادیو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چال اورجسپریت بمبراکھیل رہے ہیں۔

ایشا کپ کے سپر فور مرحلے میں چاروں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلنا ہے،ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلا جائے گا۔

آج ابوظہبی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سپرفور کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔