انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 1ماہ کی توسیع

September 21, 2018

حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مرحلہ وار توسیع کے تحت مجموعی طور پر ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی، جو 30 ستمبر سے بڑھا کر 30 اکتوبر تک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس دہندگان نےگوشوارے جمع کرائے ۔

گزشتہ سال کی نسبت اس بار زیادہ ٹیکس گوشوارے داخل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں نے بھی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔