شکرگڑھ:باباگورونانک کی مذہبی تقریبات کا آخری روز

September 22, 2018

ضلع نارووال کی تحصيل شکر گڑھ کے نواحی گاؤں کرتار پور ميں بابا گورو نانک کی مذہبی تقریبات کا آج آخری روز ہے ۔ ملک بھرسےسکھ یاتریوں اور مقامی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی سکھ یاتريوں کو ویزے کے بغیر رسومات ادا کرنے کی پیش کش کی تھی۔

کرتارپور کا گردوارا بابا گرو نانک دیو جی کی آخری آرام گاہ ہے ۔ بابا جی نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال اس مقام پر گزارے ۔یہ گردوارا پاکستان اور بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر واقع ہے ۔یہاں سےبھارت کی سرحد تقریباً 3 تین کلو ميٹر دور ہے۔

حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کی آسانی کے لیے بابا گرو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات پرویزا کی پابندی ختم کرتے ہوئے پیش کش کی کہ وہ یہاں مذہبی رسومات ادا کرسکتے ہیں ۔

دربار کے گيانی گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کومکمل آزادی حاصل ہے، سکھ ميرج ایکٹ بھی صرف پاکستان میںبنایا گیا ہے۔