کراچی میں آج سے گرمی کی نئی لہر

September 22, 2018

کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں،شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر کو لپیٹ میں لے لے گی۔

شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے۔

درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہو گا اور 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔