اسپاٹ فکسنگ،خالد لطیف نے سپریم کورٹ میں اپیل کردی

September 22, 2018

اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے کرکٹر خالد لطیف نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے کی جانے والی اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے،جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔