پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے، بھارتی آرمی چیف

September 22, 2018

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں جنرل بپن راوت کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے،جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے ۔

بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی کہاکہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماری اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتاسکتے ۔