پبلک سروس اخراجات کیلئے ٹیکسز کے نفاذ کا منصوبہ، جیرمی کوربن کو اکثریت کی حمایت مل گئی

September 23, 2018

لندن ( نیوز ڈیسک ) جیرمی کوربن کی جانب سے پبلک سروسز کیلئے اخراجات میں اضافہ برداشت کرنے کیلئے ٹیکسز نافذ کرنے کے منصوبے کو پذیرائی ملی ہے جبکہ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ 60فیصد افرادیہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو یہ کام کر دینا چاہئے۔گارڈین کے مطابق برٹش سوشل ایٹی چیوڈز سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے افراد کی تعداد 15سال کی بلند ترین سطح پر ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ تقریباً ایک عشرہ تک سادگی اختیار کرنے کے بعد حکومت کو پبلک اخراجات میں مزید اضافہ کیلئے ٹیکسز عائد کرنے چاہئیں،لیبر کے حامی کنزرویٹیوز کے مقابلے میں ٹیکسز اور اخراجات میں اضافے کی زیادہ حمایت کر رہے ہیں۔ٹوری ووٹرز جن میں ٹیکسز میں اضافہ کیلئے کبھی بھی حمایت نہیں پائی گئی ، ان میں 2015کے بعد سے 18فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے نتائج سے لیبر رہنما کی اس دلیل کو تقویت ملے گی کہ تبدیلی کے رویوں کا مطلب یہ ہے کہ پبلک کی جانب سے پبلک اخراجات میں سرمایہ کاری کیلئے ٹیکسوں میں اضافے اور قرضے لینے کی حمایت کی جائے گی، اس اصول کے ذریعے پارٹی کے عام انتخابات کے منشور کو سہارا ملا تھا۔ آخری بار ٹیکس اور اخراجات میں اضافہ کی حمایت 2002 میں بلند سطح پر پائی گئی جب لیبر حکومت کی دوسری ٹرم تھی اور وہ سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر نو کا عزم رکھتی تھی۔ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ 2017میں لوگوں کی ٹاپ ترجیح ہیلتھ تھی،54فیصد ووٹروں نے این ایچ ایس پر اخراجات کی حمایت کی تھی، اس کے بعد دوسری ترجیح تعلیم(26فیصد ) اور ہائوسنگ (7فیصد ) تھی۔ کم ترجیح والے شعبے سوشل سیکورٹی 2فیصد ، پبلک ٹرانسپورٹ 1فیصد اور سمندرپار امداد0فیصدتھی۔