مولا بخش چانڈیو (ڈمی) کی دلچسپ نوک جھونک آج ”خبرناک“ میں ملاحظہ کریں

September 23, 2018

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام ”خبرناک“ میں اتوار کو ایک زیرک ایم پی اے سے ملاقات کرائی جائے گی جو کبھی تارکول پیتی ہے اور کبھی کرایہ داروں پر سانپ چھوڑتی ہے۔ شو کے دوران ”کارٹون دیکھ کر ڈاکٹر بننے کے سفر کا احوال “ ڈاکٹر عاطفہ عثمانی بیان کریں گی۔ اس کے علاوہ مولا بخش چانڈیو (ڈمی) کی دلچسپ نوک جھونک بھی پروگرام کی زینت بڑھائے گی۔ ”خبرناک“ میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں” قدیم یونان سے پاکستان تک سیاسی کارٹونوں کا راج اور ملکہ نے کیا فیصل واوڈا کو بے نقاب“شامل ہیں۔ سیگمنٹ ”درست ناک کا چیلنج“ بھی پیش کیا جائے گا جس میں ”میرے گھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نہیں ہے“پر بات ہوگی۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو ناظرین رات 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔