حب، یوم عاشور ہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

September 23, 2018

حب (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح حب میں بھی دسویں محرم الحرام کو یوم عاشور ہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے اور پولیس کے چھ سے زائد اہلکاروں کو یوم عاشورہ کے موقع پر تعینات کیا گیا ۔ بلوچستان کے قلات ڈویژن کی پولیس کے ڈی آئی جی آغا یوسف ، ایس ایس پی لسبیلہ آغا محمد رمضان تمام تھانوں کے اعلیٰ افسران و پولیس اہلکار حب میں امام بارگاہ اکرم کالونی سے بارگاہ جام کالونی اور آس پاس کے علاقوں سمیت جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے تھے ۔ اکرم کالونی کی امام بارگاہ سے جام کالونی کی امام بارگاہ تک جلوس کے شرکاء کو لسبیلہ پولیس اور ایف سی بلوچستان کی سخت سیکورٹی میں جام کالونی کی امام بارگاہ تک پہنچایا گیا ۔ڈی سی لسبیلہ ذیشان سکندر اور اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی حب میں ماتمی جلوس کی خودنگرانی کررہے تھے۔جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ شہر کے بعض مقامات پر شہریوں نے اپنے طور پر لنگر بھی تقسیم کیا ۔