اِنٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا ملزم کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی حراست سے فرار

September 23, 2018

سرگودھا(نامہ نگار) اِنٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا ملزم ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی حراست سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس کے ملوث ہونے پر بھی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 7نومبر2015 ء کو تھانہ فیکٹری ایریا سرگودھا کی حدود میں قتل کی واردات کے بعد لیاقت کالونی کا رہائشی ملزم شاہد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس نے دُبئی میں ملزم کی موجودگی پر انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا اور ملزم کو دُبئی سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔