نیا گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہوسکا

September 23, 2018

کوئٹہ(آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نئے گورنر کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اسپیکر بلوچستان اسمبلی قائمقام گورنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اب تک تین نام تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے تا ہم ان تینوں ناموں پر اب تک کسی پر بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر نامزد کردیئے تا ہم بلوچستان کے نئے گورنر کے معاملے پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔