فار م ہا ئوسز کا سروے شروع

September 23, 2018

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے انفورسمنٹ کے اشتراک سے اسلام آ باد کے تمام فارم ہا ئوسز کا سروے شروع کر دیا ہے۔ ڈ ائریکٹر بی سی ایس سید منظور حسین شاہ نے سر وے کیلئے دس ٹیمیں بنا دی دی ہیں ۔ انفورسمنٹ کے اہلکار ٹیموں میں شامل کئے گئے ہیں۔ سر وے ہفتہ کے روز شروع کیا گیا اور د وہفتوں میں مکمل کیا جا ئے گا ۔ سروے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جا ئے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت فارم ہا ئوس میں اب قانونی طور پر کورڈ ایریا 9500 مربع فٹ ہے۔ جر مانہ کے ساتھ 12500 مربع فٹ تک کی اجا زت ہے ۔ اس سے زائد کورڈ ایریا نا قابل معافی ہےجسے گرا دیا جا ئے گا۔