تھرپارکر، غذائیت کی کمی سے مزید 3 بچےانتقال کرگئے

September 23, 2018

تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔

انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں تین دن، ایک اور دو ماہ ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق میمن کے مطابق رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد37ہوگئی۔

رواں سال انتقال کرنے والےبچوں کی تعداد463ہو گئی۔