بھارتی فلمسازکلپنا لاجمی چل بسیں

September 24, 2018

ممبئی(ایجنسیاں)معروف فلمسازکلپنا لاجمی ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں اتوار کی صبح 61برس کی عمر میں چل بسیں۔وہ گزشتہ کئی سال سے کڈنی کے کینسر میں مبتلاتھیں۔کلپنا کی اچانک موت سے بولی وڈ کی دنیا میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ اداکارہ ہما قریشی نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا۔کلپنا گزشتہ3ماہ سے اسپتال میں دا خل تھیں جہاں علاج کے دوران اتوار کی صبح آخری سانس لی۔کلپنا کڈنی کے کینسر کے ساتھ پھیپھڑے کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔واضح رہے کہ کلپنا لاجمی ہدایت کار، فلمساز اور پروڈیوسر کے علاوہ معروف قلمکار بھی تھیں۔انہوں نے ایک پل،رودالی اور چنگاری جیسی خواتین کے موضوع پر مبنی فلم بنائیں جس سے وہ اپنے مداحوں کے ذہن پر برسوں راج کرتی رہیں ۔علاوہ ازیں ٹی وی سیریل لوہیت کنارے کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔