سندھ پولیس کا کلچر بہتر بنانے کیلئےکمیٹی تشکیل

September 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کا کلچر بہتر بنانے کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سندھ پولیس کے کلچر میں بہتری کے لئے ایک ماسٹر پلان ڈارفٹ ترتیب دے گی،کمیٹی کے چیئر مین ایڈیشنل آئی جی سندھ ہوں گے جبکہ دیگر ممبرز میں ڈی آئی جی ٹریفک سندھ، ڈی آئی جی فنانس سندھ، ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ اور اے آئی جی ریسرچ سندھ جو کمیٹی کے سیکریٹری بھی ہوں گےشامل ہیں، کمیٹی 15یوم کے اندر اپنا کام مکمل کرے گی۔