جعلسازی سے گاڑی اپنے نام منتقل کر انے والے کے خلاف مقدمہ درج

September 24, 2018

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سول لائن پولیس نے جعلسازی سے گاڑی اپنے نام منتقل کر انے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس کو جلال الدین نے درخواست دی کہ ارسلا خان ، پرور شاہ سے گاڑی بمعہ ٹرانسفر لیٹر خرید کی اور 1 سال کا وقت بقایا ادائیگی کے لیے مقرر ہوا گاڑی متذکرہ بالا کااصل ٹرانسفر لیٹر اور ٹی اوفارم اپنے پاس رکھ لیا بعد ازاں مجھے علم ہوا کہ ارسلا خان اور پروشاہ نے دھوکہ دہی اور جعل سازی سے کسی اور شخص کو مالک ظاہر کرتے ہوئے گاڑی ای ٹی اوآفس سے پرور شاہ نے اپنے نام ٹرانسفر کروالی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔