11وارداتیں‘3لیپ ٹاپ‘5موٹرسائیکل ‘لاکھوں کےزیورات چوری

September 24, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری موٹرسائیکل‘نقدی وقیمتی سامان سےمحروم ہوگئے‘تھانہ بی زیڈکےعلاقےواپڈا ٹائون فیز۱میں دائودکے گھرسے نامعلوم ملزم لیپ ٹاپ چوری کرکےفرارہوگئے‘زکریا ٹائون میں کاشف کی فارمیسی سےنامعلوم چور تالے توڑکر نقدی و ادویات 2لاکھ 75ہزار روپے مالیت‘رحیم چوک میں حسین کی کریانہ دکان کا تالہ توڑ کر نامعلوم ملزم لیپ ٹاپ‘نقدی سمیت 3لاکھ مالیت کا سامان‘تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقےانصار کالونی سےضیاءالحق کے جیولر سے نامعلوم چور 11لاکھ سےزائدمالیت کےطلائی زیورات ‘نقدی وپرائزبانڈ‘تھانہ نیو ملتان کےعلاقےمنیرآبادمیں فاروق کےگھرسےنقدی‘لیپ ٹاپ ودیگرسامان مالیتی 3 لاکھ ‘تھانہ قطب پورکےعلاقے محمدپورگھوٹہ سے اعجاز حسین‘ تھانہ مخدوم رشیدکے علاقے گلزار پور سے حیدرعلی‘تھانہ قادر پورراں کےعلاقےٹی چوک سے اللہ وسایا‘تھانہ صدرشجاع آبادکےعلاقےگردیز پور سے عظیم بخش‘تھانہ چہلیک کےعلاقےشاہ گردیزامام بارگاہ کےباہر سے جعفرحسین کی موٹرسائیکلیں نامعلوم ملزمان نےچوری کرلیں‘تھانہ صدرشجاع آبادکےعلاقےچاہ پکاموضع بستی مٹھومیں نامعلوم ملزم مظہرکےگھرسےسوٹ ودیگر سامان 32ہزار مالیت چوری کرکے فرارہوگئے‘متعلقہ پولیس نےملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔