ریلوے کے درجہ چہارم ملازمین کے ٹی اے کی فوری ادائیگی کے احکامات

September 24, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے وفد نےڈی ایس ریلوے امیر محمد داؤد پوتا سے ملاقات کی ،وفد میں صدر شیخ رفیق احمد، ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اجمل، وائس چیئرمین عبداﷲ خان، نائب صدر محمد خالد شامل تھے ،انہوں نے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کر کے انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی ایس نے سکیل 5 سے 15 تک کے ملازمین کو انکریمنٹ جاری کرنے، گروپ انشورنس کے واجبات کی واپسی اور تمام شعبہ جات میں درجہ چہارم کے ملازمین کے ٹی اے کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔