وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز کا ممبران امن کمیٹی و ممبران کینٹ بورڈ کے اعزاز میں ظہرانہ

September 24, 2018

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چوہدری طارق نیاز کی جانب سے ممبران امن کمیٹی و ممبران کینٹ بورڈ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،ظفر اقبال، سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ معظم وحید خواجہ، چیئرمین مجلس عاملہ شیخ اقبال، صدرانجمن تاجران صدر بازار کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان علامہ پیر عمر فاروق بخاری، علی اصغر رضوی، کلب عابد خان اور محمد یعقوب شیرا نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کےدوران کینٹ بورڈ حکام، کینٹ پولیس، سول ڈیفنس،ریسکیو1122، لائسینسداران اور ممبران امن کمیٹی کی ورکنگ ریلیشن شپ اور بہتراقدامات کی بدولت کینٹ میں مکمل امن رہا اور جلوس عزاداری خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے اس ضمن میں ہم کینٹ بورڈ حکام، ملتان انتظامیہ وپولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 سمیت اداروں کے تعاون اور مثالی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ظہرانہ میں قاری ابوبکر نقشبندی، شیخ اسلم، رانامحمداشرف، خواجہ دلشاد احمد، رانا مبشررئیس، رانامقصود احمد، تنویرشاہ، محمد سلیم ، مرزانسیم بیگ ودیگرشریک تھے۔