ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ملتان میں فلڈ کنٹرول روم قائم

September 24, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیلاب کےممکنہ خطرہ کے پیش نظر ملتان میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ فلڈ کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم کیا گیا ہےجس میں ریسکیو سمیت دیگر محکموں کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں کے باعث دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے جس پرریسکیو، ہیلتھ،سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کو حتمی تیاریوں کے حوالے سے ہدایات بھی کردی گئی ہیں۔