خطے میں امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی

September 24, 2018

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ایر انی فوجی پر یڈ پردہشتگر دی کی شدید مذ مت کی ہے اور کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا،ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ کی شدید مذمت کر تے ہیں،دہشتگردی کا خاتمہ مشترکہ ذمہ داری ہے،اسپیکر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے ایر انی ہم منصب علی لا ر یجا نی کو پیغام دیا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور اس کی روک تھا م مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عا لمی امن کو تبا ہ کرنا چا ہتے ہیں اور اب کو ئی بھی ملک اس سے محفو ظ نہیں ر ہا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے مشتر کہ لائحہ عمل طے کر نا ہو گا،انہوں نے کہا کہ اپنے ایر انی بھا ئیو ں کے ساتھ اس دکھ اور غم کی کھڑی میں شریک ہیں ۔اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان دہشتگردی کی عالمی جنگ میں گزشتہ کئی سا لو ں سے نبرد آزما ہے ،ما لی و جا نی قربا نی دینے کے با وجو د ہما رے حو صلے بلند ہیں۔