چین میں چھوٹی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ

September 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین چھوٹی کاروں کی بڑی مارکیٹ بن گیا، جہاں کم رفتار والی الیکٹرک کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے، کار کی کم سے کم قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔

ٹریفک میں پھنس کر کھٹ پٹ، بڑی بڑی لگژری گاڑیوں کی جھنجھٹ، سب چھوڑیے، چھوٹی چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں میں سفر کیجئے۔

چین میں مختصر فاصلے کے لیے چھوٹے سائز کی گاڑیوں کا استعمال بڑھنے لگا، انتہائی کم قیمت اور باسہولت الیکٹرک گاڑیاں گھریلو خواتین سے لے کر پروفیشنلز میں بھی مقبول ہیں۔

ان گاڑیوں کو ناصرف ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد باآسانی نکالا جا سکتا ہے بلکہ چھوٹی گلیوں میں بھی انہیں آسانی سے دوڑایا جا سکتا ہے۔