جوہی ،بند اسکول کھولنے کا مطالبہ

September 25, 2018

جوہی(نامہ نگار) شہریوں نے جوہی تعلقہ میں 150 سے زائد بند اسکولوں کا کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، مرتبہ درخواستوں کے باوجود بند اسکول کو کھولا نہیں جاسکا،اور اس سلسلے میں اقدامات نہیں کئے جاسکے۔شہریوں نے بند اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مختلف علاقے ایسے بھی ہیں جہاں صرف کاغذات میں اسکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری ظاہر کی گئی ہے اور عملاً وہ بند ہیں۔