پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال آج سے شروع

September 25, 2018

ملتان(نمائندہ جنگ) پاکستان پریمیئر لیگ فٹبال کا آغاز منگل سے قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کے الیکٹرک اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیموں کے مابین رات 9 بجے کھیلا جائےگا۔ رات 11 بجے آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔