ٹی 10لیگ آئی سی سی اور امارات سے منظور شدہ ہے،منتظمین

September 25, 2018

ادبئی (نمائندہ خصوصی) منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ آئی سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ 14سے17دسمبر تک ہوگا۔ 90 منٹ کے اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے کئی مشہور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پیر کو دبئی میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پروفیشنل کوچ ہوں مجھے نہیں معلوم کہ پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ پر اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ دبئی میں ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ شجیح الملک کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی کامیابی کے بعد مسلسل دوسرے سال ٹورنامنٹ کرایا جارہاہے۔کیرالہ کنگز میں پاکستان کے سہیل تنویر، پنجابی لیجنڈز میں شعیب ملک، ناردرن واریئرز میں وہاب ریاض، مراٹھا عربینز میں کامران اکمل، راجپوتس میں محمد حفیظ، پختونز میں شاہد خان آفریدی، محمد عرفان، بنگال ٹائیگرز میں آصف علی نمایاں ہیں۔