شہزاد کو فکسنگ کی پیشکش ہوئی،آئی سی سی

September 25, 2018

دبئی(نمائندہ خصوصی)آ ئی سی سی نے پیر کو جنگ میں شائع ہونے والی خبر کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے وکٹ کیپر اوپنر محمد شہزاد کوافغان لیگ کے لئے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔ شہزاد نے واقعے کو اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا تھا۔ یہ پیشکش ایشیا کپ کے دوران دبئی ہوٹل میں کی گئی تھی۔