ضمنی انتخابات کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو گئی

September 25, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا،رینجرز اور ایف سی کی نگرانی میں پنجاب اور اسلام آباد کیلئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی، ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر ز رینجرز اور ایف سی کی نگرانی میں چھاپے جا رہے ہیں، 36 حلقوں کیلئے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بلوچستان اور سندھ کیلئے 11 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، پنجاب، اسلام آباد کیلئے 67 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ہوگی، خیبرپختونخواہ کے حلقوں کیلئے 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ بلوچستان، سندھ کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، پنجاب، اسلام آباد کے بیلٹ پیپرز پوسٹ فائونڈیشن پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں، خیبرپختونخواہ کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ پریس کارپوریشن میں چھاپے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی کے 11 صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں پولنگ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔